پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب، سینیٹر ثنا جمالی، جے یو آئی (ف) کی چیف وہپ قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی ، ایم کیو ایم کے اسامہ قادری کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں اپنے پنجے گاڑ چکی ہے جس کے باعث اب تک ملک میں ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بھی بن چکے ہیں۔
پاکستان میں 26 فروری 2020ء کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جبکہ اس وائرس سے ملک میں پہلی موت کی تصدیق 18 مارچ کو ہوئی تھی۔ یہ وبا ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے نہ صرف عام لوگوں کو متاثر کر رہی ہے بلکہ ملک کے ایوانوں میں پہنچتے ہوئے متعدد سیاست دانوں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کو بھی اپنا شکار بنا چکی ہے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ طبیعت خراب ہونے پر 5 دن سے قرنطینہ میں تھا جس پر آج کورونا ٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت آیا۔
خیال رہے کہ خرم شیر زمان رکن سندھ اسمبلی بھی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر ہیں اور گزشتہ دنوں شہر میں کاروبار کھلوانے کے حوالے سے بھی تاجروں کے ساتھ ساتھ رہے ہیں۔
خرم شیر زمان کے علاوہ کئی ارکان سندھ اسمبلی کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں جن میں سید عبدالرشید اور شرجیل میمن بھی شامل ہیں۔