وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی وبائی چیلنج نے دنیا کو انتہائی تیزی سے تبدیل کیا ہے، مزید تبدیلیاں وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آئیں گی، ہمیں اس تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال میں آگے بڑھنے کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنا ہو گا۔ وہ بدھ کو وزارت خارجہ میں سینئر افسران سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں، بڑے بڑے اہم اجلاس، کانفرنسیں ویڈیو لنک کے ذریعے ہو رہی ہیں، ہمیں اپنے آپ کو ڈیجیٹلائز کرنا ہو گا تاکہ ہم اپنا نکتہ نظر موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔ ہمیں اس تبدیل ہوتیدنیا کے تیور سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے اپنی حکمت عملی کو وضع کرنا ہو گا تاکہ ہم اپنے خارجہ پالیسی اہداف کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں ۔