انہوں نے نجی لیب سے ٹیسٹ کرایا تھا۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ مسلمان ہوں اور ایمان ہے کہ فیصلے اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں، دعا کریں
پھولنگر: سابق ڈسٹرکٹ چئیرمین قصور رانا سکندر حیات کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
سابق ڈسٹرکٹ چئیرمین قصور رانا سکندر حیات کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انہوں نے نجی لیب سے ٹیسٹ کرایا تھا۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ مسلمان ہوں اور ایمان ہے کہ فیصلے اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں، دعا کریں اور احتیاط کریں، احتیاط ضروری ہے، ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔
ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی عثمان قادری میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ثنا جمالی بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable