تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ نے کٹاریاں چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور چیک پوسٹ پر تعینات جوانوں کے ساتھ ہی روزہ افطار کیا۔ اس موقعہ پرایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود اور ڈی ایس پی چشتیاں ہمایوں افتخار بھی موجود تھے,اس موقعہ پرانہوں نے جوانوں سے ڈیوٹی کے متعلق درپیش مسائل بھی سنے اور انکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے .جوانوں کو پیشہ وارانہ خدمات ایمانداری اور خلوص نیت سے انجام دینے کی تلقین کی۔ پولیس جوانوں کو ہدایات کی گئی کہ وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں دوسروں کے حقوق کا خاص خیال رکھتے ہوئے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ اس موقع پر پولیس شہداء کے بلند درجات اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ افطار کے موقع پر ڈی پی او کو اپنے درمیان دیکھ کر نہ صرف پولیس اہلکاروں کے حوصلے بڑھ جاتے ہیں بلکہ دوستانہ ماحول میں وہ اپنے مسائل و تجاویز بھی ڈی پی او کے سامنے پیش کرتے ہیں جس سے پولیس فورس کے نظم و ضبط، چین آف کمانڈ اور معلومات کے تبادلے کے مربوط نظام کو مزید تقویت ملتی ہے اور پیشہ وارانہ پالیسنگ کے مطلوبہ اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable