اسلام آباد: پی ٹی آئی کے برسرِ اقتدار آتے ہی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کے خلاف سازشوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکردہ ن لیگی رہنماؤں نے کہا ہے کہ تقریباً 4 برس سے پارٹی کو توڑنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، جس میں دو ڈھائی برس کے دوران تیزی آئی۔
اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ان کی گرفتاری کے پیچھے 100 فیصد عمران خان کے مقاصد ہیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے چارج شیٹ دی گئی کہ میرے اثاثے بڑھ گئے لیکن ابھی تک نیب نے کوئی تفتیش نہیں کی۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ سے کس نے کہا تھا کہ نوازشریف کو چھوڑ دیں تو کیس ختم کردیئے جائیں گے اس پر لیگی رہنما نے کہا کہ جب سے نواز شریف نااہل ہوئے ہم سب کو یہی کہا جا رہا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری کے پیچھے 100 فیصد عمران خان کے مقاصد ہیں لیکن کوئی بات نہیں اوپر والا دیکھ رہا ہے، اب بہت کیس چلیں گے ، نیب کا قانون اب ایسا ہی رہے گا، میری گرفتاری کے پیچھے جس کا ہاتھ ہے بتا دیا ہے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable