تازہ ترین
یورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔قومی اسمبلی نے صبح سویرے 26ویں آئینی ترمیم کا بل منظور کرلیااشرافیہ، ثقافتی آمرانہ پاپولزم اور جمہوریت کے لیے خطراتوسکونسن کی ریلی کے بعد کملا ہیرس کو اینٹی کرائسٹ کہا جا رہا ہے۔عالمی جغرافیائی سیاست کے تناظر میں نیا اقتصادی مکالمہالیکشن ایکٹ میں ترمیم 12 جولائی کے فیصلے کو کالعدم نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کے 8 ججوں کی توثیق

ایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  • kamranshehxad
  • اکتوبر 29, 2024
  • 1:30 شام

انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار ایمان مزاری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ایمان مزاری کی جانب سے زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ اور احسن پیرزادہ عدالت […]

انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار ایمان مزاری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

ایمان مزاری کی جانب سے زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ اور احسن پیرزادہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی ایڈووکیٹ کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو کار سرکار میں مداخلت پر آب پارہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے دورے کے درمیان کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سیکورٹی رسک پیدا کرنے پر ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کو قانون اور ضابطے کے مطابق گرفتار کیا گیا۔

کامران شہزاد

کامران شہزاد امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے بیچلر ہیں۔ میں سیاسی تزویراتی جیو پولیٹیکل تبدیلیوں میں دلچسپی رکھتا ہوں۔اور ساتھ میں ہفتہ، وار کالم لکھتا ہوں ٹائم اف انڈیا میں۔ اس کالم نگاری اور گلوبل پولیٹیکل میں کام پچھلے سات سال سے اس شعبے سے وابستہ ہوں۔

کامران شہزاد