تازہ ترین
نئی حکومت کو درپیش بڑے چیلنجزکشمیراورفلسطین میں قتل عام جاریبھارتی دہشت گردی نے کشمیر کوموت کی وادی بنا دیاووٹ کا درست استعمال ہی قوم کی تقدیر بد لے گادہشت گرد متحرکنئے سال کا سورج طلوع ہوگیااسٹیبلشمنٹ کے سیاسی اسٹیج پر جمہوری کٹھ پتلی تماشاحکومت آئی ایل او کنونشن سی 176 کوتسلیم کرےجمہوریت کے اسٹیج پر” کٹھ پتلی تماشہ“ جاریدہشت گردی کا عالمی چمپئنالیکشن اور جمہوریت کے نام پر تماشا شروعافریقہ، ایشیا میں صحت بخش خوراک عوامی دسترس سے باہردُکھی انسانیت کا مسیحا : چوہدری بلال اکبر خانوحشی اسرائیل نے غزہ کو فلسطینی باشندوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا”اسٹیبلشمنٹ “ کے سیاسی اسٹیج پر ” نواز شریف “ کی واپسیراکھ سے خوشیاں پھوٹیںفلسطین لہو لہو ۔ ”انسانی حقوق“ کے چمپئن کہاں ہیں؟کول مائنز میں انسپکشن کا نظام بہتر بنا کر ہی حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہےخوراک سے اسلحہ تک کی اسمگلنگ قومی خزانے کو چاٹ رہی ہےپاک فوج پاکستان میں زرعی انقلاب لانے کیلئے تیار

زادکشمیر میں انٹرنیٹ سروس تحریر   شبیر احمد ڈار 

WhatsApp Image 2020-07-26 at 8.16.49 AM
  • ابوبکر امانت
  • جولائی 28, 2020
  • 12:55 شام

 آزادکشمیر جس کا مکمل نام "ریاست آزاد جموں و کشمیر " ہے.   حال میں یہ بہت سے مسائل کا شکار ہے جس میں سے ایک مسلہ انٹرنیٹ سروس کی سست رفتاری ہے .

موجودہ صدی میں انٹرنیٹ ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے اور اس صدی کو کمپیوٹر کی صدی بھی کہا جاتا ہے. بوڑھا ہو یا نوجوان ،مرد ہو یا عورت سب ہی انٹرنیٹ استعمال کررہے . ایک اندازے کے مطابق دنیا میں 70 فیصد سے زائد لوگ انٹر نیٹ استعمال کر رہے اور یقینا انٹرنیٹ ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے .

انٹرنیٹ سے بہت سی معلومات حاصل کی جاتی ہیں اور انٹرنیٹ کو معلوماتی دنیا بھی کہا جاتا ہے.مگر آزادکشمیر کے باشندے انٹرنیٹ سروس سے پریشان نظر آتے ہیں . جیسے دلہن ولیمے کے روز لہنگا پہن کر چلتی ہے اسی طرح آزادکشمیر میں انٹرنیٹ سروس ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے . حال میں کورونا وائرس کی وبا سے آن لائن کلا سز اور آن لائن امتحانات کا آغاز کیا گیا جس سے طالب علم طبقہ کو سخت مشکلات کا سامنا رہا کیوں کہ اکثر گاوں میں تو انٹر نیٹ کا وجود ہی نہیں اور جہاں ہے وہاں بھی بہتر سروس کی تلاش کے لیے ٹہلنا پڑتا . بہترین انٹرنیٹ سروس نہ ہونے سے بہت سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا . ہمارا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ایک مواد کی تلاش کے لیے گھنٹوں مصروف رہنا پڑتا کیوں کہ نیٹ سروس ہمارا ساتھ نہیں دیتی . ہر بات کتاب سے ملنا مشکل ہے اس کے لیے مختلف مواد پڑھنا پڑھتا مگر انٹر نیٹ سروس بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا نوجوان بس کتابی کیڑا بن رہا .انٹر نیٹ سروس بہترین نہ ہونے سے دنیا سے ہمارا رابطہ کٹنے لگتا .

اور نوجوان نسل جو آج کل آن لائن گیمز میں مصروف نظر آ رہی ان کی بھی انٹر نیٹ سروس کے متعلق شکایات عروج پر ہیں . انٹرنیٹ سروس کی سست رفتاری سے کاروباری حضرات بھی پریشان ہیں آن لائن خرید و فروخت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا .
ریاست آزاد جموں و کشمیر قدرتی حسن سے مالامال ہے جس وجہ سے پڑوسی ممالک بھارت نہ تو خود پرسکون ہے نہ ہی یہاں لائن آف کنٹرول کی عوام کو پرسکون جینے دیتا . جس وجہ سے کچھ علاقہ جات میں ابھی تک انٹرنیٹ سروس بند ہے . انٹر نیٹ سروس کی سست رفتاری سے ہمارا نصف پیکج یوں ہی ضائع ہو جاتا اور پیکجز کے ریٹ آسمان سے باتیں کرتے ہیں ایسے میں نوجوان نسل پریشان ہے تو کوئی تعجب کی بات نہیں .ترقی یافتہ قوموں میں انٹرنیٹ سروس کو دیکھیں تو ہر علاقے میں سروس کو بہتر کیا گیا ہے .اور یقینا انٹرنیٹ کے بغیر گزارہ کرنا مشکل ہے . دورحاضر کا مصروف ترین انسان انٹرنیٹ کے ذریعے ہی پرسکون رہتا کیوں اسی کے ذریعے اس کے روزمرہ کے معاملات چل رہے .

حکومت آزادکشمیر سے گزارش کروں گا کہ آزادکشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی بہتری کے لیے توجہ دیں اور عملی توجہ دیں .انٹرنیٹ سروس جب بہتر ہو گی اس کے مثبت اثرات بھی دیکھنے کو ملیں گے اورنوجوان نسل سے بھی گزارش کروں گا  کہ غیر اخلاقی اور غیر سماجی سرگرمیوں سے محفوظ رہیں انٹرنیٹ سروس کے منفی اثرات سے بچیں مثبت رہیں اور مثبت سرگرمیوں کو اپنائیں تب ہی ہم اس ملک کو ترقی کی جانب لے جا سکتے ہیں

ابوبکر امانت

ایڈیٹر ’’واضح رہے‘‘ اینڈ ’’سوشل میڈیا مارکیٹر‘‘

ابوبکر امانت