تازہ ترین
نئی حکومت کو درپیش بڑے چیلنجزکشمیراورفلسطین میں قتل عام جاریبھارتی دہشت گردی نے کشمیر کوموت کی وادی بنا دیاووٹ کا درست استعمال ہی قوم کی تقدیر بد لے گادہشت گرد متحرکنئے سال کا سورج طلوع ہوگیااسٹیبلشمنٹ کے سیاسی اسٹیج پر جمہوری کٹھ پتلی تماشاحکومت آئی ایل او کنونشن سی 176 کوتسلیم کرےجمہوریت کے اسٹیج پر” کٹھ پتلی تماشہ“ جاریدہشت گردی کا عالمی چمپئنالیکشن اور جمہوریت کے نام پر تماشا شروعافریقہ، ایشیا میں صحت بخش خوراک عوامی دسترس سے باہردُکھی انسانیت کا مسیحا : چوہدری بلال اکبر خانوحشی اسرائیل نے غزہ کو فلسطینی باشندوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا”اسٹیبلشمنٹ “ کے سیاسی اسٹیج پر ” نواز شریف “ کی واپسیراکھ سے خوشیاں پھوٹیںفلسطین لہو لہو ۔ ”انسانی حقوق“ کے چمپئن کہاں ہیں؟کول مائنز میں انسپکشن کا نظام بہتر بنا کر ہی حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہےخوراک سے اسلحہ تک کی اسمگلنگ قومی خزانے کو چاٹ رہی ہےپاک فوج پاکستان میں زرعی انقلاب لانے کیلئے تیار

گمراہ کن رپورٹنگ پر 50 کروڑ کا نوٹس

  • رانا الماس حنیف
  • مئی 12, 2020
  • 3:45 صبح

سید عون شیرازی کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی حمید گل کی بیٹی عظمی حمید گل نے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا ، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سید عون شیرازی نے واران بس کے معاملے پر ایک تحقیقاتی وی لاگ کیا تھا ، جس سے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا تھا

معروف صحافی اور یوٹیوب پر تحقیقاتی خبروں کے وی لاگز کے حوالے سے شہرت رکھنے والے سید عون شیرازی کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی حمید گل کی بیٹی عظمی حمید گل نے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا ، تفصیلات کے مطابق عون شیرازی نے واران بس کے معاملے پر ایک تحقیقاتی وی لاگ کیا تھا ، جس سے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا تھا ، واران بس ڈپو صدر سے کیے جانے والے اس وی لاگ میں انہوں نے کہا کہ عظمی حمید گل سے یہ جگہ سرکار نے اس لیے خالی کروائی کیونکہ وہ طے شدہ معاہدے پر عمل نہ کر سکیں ، اس کے علاوہ وی لاگ میں بسوں اور ورکشاپس کی حاکت زار بھی دکھائی گئی ،عظمی حمید گل نے عون شیرازی کو مذکورہ ویڈیو فوری طور اپنے آفیشل یوٹیوب چینل سے ہٹانے کیلئے 15 دن کی مہلت دی ہے اور ذہنی اذیت دینے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے معاملے پر 50 کروڑ ہرجانہ بھی طلب کیا ہے ، اس حوالے سے عون شیرازی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج ہی عظمی حمید گل کے وکیل کی جانب سے لیگل نوٹس موصول ہوا ، اس حوالے سے وہ اپنی لیگل ٹیم سے صلاح مشورہ کر رہے ہیں جس کے بعد حتمی لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا سید عون شیرازی کوٹ مومن سے تعلق رکھتے ہیں اور کوٹ مومن پریس کلب کے سابق ممبر ہیں۔

رانا الماس حنیف

شعبہ صحافت میں پچھلے پندرہ سال سے موجود ہیں قومی اردو اور انگریزی اخبارات میں فیچر،کالم لکھتے ہیں قومی اخبارات میں بطور ایڈیٹر اور فیلڈ رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں نیوز چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر کام کرچکے ہیں کوٹ مومن پریس کلب کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں سینئر صحافی اور بانی کوٹ مومن پریس کلب رانا محمد حنیف مرحوم کے صحافتی جانشین ہیں

رانا الماس حنیف